ابنا: شام میں ترکی کی طرف سے فوجی مداخلت نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ترکی کو روس کی جوابی کارروائی کا شدید خوف ہے۔ امریکی سائٹ کے مطابق ترکی کو روس سے زبردست خوف لاحق ہے کہ اگرترکی نے شام پر فوجی یلغار کی تو اسے روس کی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ سائٹ کے مطابق ترکی کا اقتصاد روس سے وابستہ ہے اور ترکی کی کئی کمپنیاں روس میں کام کررہی ہیں جس کی وجہ سے ترکی روس پرتنقید نہیں کرتا اور نہ ہی شام میں فوجی مداخلت کی ہمت کررہا ہے۔ سائٹ کے مطابق ترکی کے خوف کی دوسری وجہ یہ ہے کہ عثمانی حکومت سے لیکر ترکی نے 17 بار روس سے جنگ کی ہے اور 17 مرتبہ ہی ترکی کو شکست کھانا پڑی ، لہذا ترکی اس بار روس سے لڑنے کی ہمت نہیں کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ ، اسرائیل، سعودی عرب اور قطر ملکر ترکی کو شام سے لڑانا چاہتے ہیں اور اس طرح شام اور ترکی دونوں کی طاقت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
.......
/169